لاہورٹیسٹ‘پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں 268 رنز پرڈھیر

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں123رنزکی برتری حاصل کرلی‘پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں268رنز پرڈھیر ہوگئی،پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق81،اظہرعلی 78اور بابراعظم 67رنزبناکرنمایاں رہے،آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے5اور مچل سٹارک نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔