وفاقی وزرا کی علیم خان کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزرا کے علیم خان سے رابطے تیز ہو گئے، تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہیں۔ تاہم علیم خان کو ترین گروپ کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور ترین کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔ علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات بھی نہ کر سکے۔ترین گروپ نے بھی علیم خان کو اپنی کسی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا۔ علیم خان خاموشی سے اگلے لائحہ عمل کو ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔