شاہ محمودقریشی کازرداری‘بلاول پر لوگوں کو خریدنے کا الزام

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہ محمود قریشی نے بلاول اور آصف زرداری پر لوگوں کو خریدنے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی جو قیمت لگائی جا رہی ہے اس سے باخبر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئینی ادارے ہیں، دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھتے ہیں۔ ہم سیاسی، جمہوری اور آئین کی روح سے لڑیں گے، تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب آئین کے پابند ہیں۔