قانون ہاتھ میں لیاتواگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے‘ شیخ رشید

لاہور:(لیڈر نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لیاگیاتواگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے،کسی نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔کسی کے خلاف دہشت گردی کا پرچہ نہیں کاٹا، اکتوبر 2019 میں انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی، ہمارے پاس اچھی معلومات نہیں ہیں۔