اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے‘شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنا شوق پورا کرے، عمران خان جیتنے والے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 23سے 30 مارچ اہم ہفتہ ہے۔ اپوزیشن اپنا شوق پورا کرے۔ عمران خان جیتنے جا رہے ہیں۔ انہیں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، اب چھانگا ہے نہ ہی مری ، ارکان کہاں رکھیں گے، 172 ارکان کو اپوزیشن کو لانا ہوگا، تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ 30 یا 31 کو اپوزیشن کے ساتھ اراکین اسمبلی اپریل فول منائیں گے۔ تینوں جماعتیں باہمی مفاد میں اکٹھی ہوئی ہیں۔ اسپیکر کے پاس 14 دن ہیں جب چاہیں اجلاس بلائیں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑے ہوں، بلاول کا جلسہ مایوس کن تھا، ہماری سکیورٹی ان کے لوگوں سے زیادہتھی۔