لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کی شاندار فتح کے بعد پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ٹوئٹر پر حفیظ نے گزشتہ روز مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی حفیظ نے ملتان سلطانز کے خلاف ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
”ٹائیگرابھی زندہ ہے“ محمد حفیظ کی پوسٹ وائرل



















