نیویارک:(لیڈرنیوز)سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے روس کے سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد، فیس بک نے روسی میڈیا کی منیٹائزیشن کو ختم کر دیا اور ساتھ ہی ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگا رہے ہیں۔"کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ روسی بمباری اور یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔پابندی کے بعد روسی نشریاتی ادارے اور سرکاری ادارے جنگ سے متعلق کوئی بھی مواد شیئر نہیں کر سکیں گے۔نہ صرف فیس بک بلکہ ٹوئٹر اور گوگل نے بھی روس پر پابندی لگانے کے لیے فوری ایکشن لیا۔گوگل کا کہنا ہے کہ متعدد پرتشدد روسی ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم روس اور یوکرین میں اشتہارات کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔
ٹویٹراورفیس بک نے روس پر پابندی عائدکردی



















