اسلام آباد:(لیڈرنیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر آرڈیننس حق کی آواز کو دبانے کا ایک اور طریقہ ہے‘عوام گھبرائے گئے ہیں‘اب عمران خان کے گھبرانے کے دن ہیں‘عدم اعتمادکے بعد ناکام سیٹ اپ کا حصہ بننے کے بجائے عوام کے پاس جانا چاہیے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کرسی نہیں چھوڑنے کا رواج ہے۔ چیئرمین نیب آخری دم تک نوکری نہیں چھوڑیں گے۔ حکومتی وزراءصرف الزامات لگاتے ہیں، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر کا دفتر ریاست کا دفتر ہے۔ سرکاری ملازمین سرکاری ملازم ہیں، ان کا احتساب ہونا ہے۔
اب عمران خان کے گھبرانے کے دن ہیں‘ شاہد خاقان عباسی

















