جماعت اسلامی کا پٹرول کی قیمتوں کیخلاف احتجاج کااعلان

لاہور:(لیڈرنیوز)جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دو روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ظالم حکومتی اقدام کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں پار کردی ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ پچاس فیصد کمی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی، کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے، حکومت کی غریب دشمن پالیسی ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو مہنگائی کے مارے مارے جا رہے ہیں، ڈیزل، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر اضافہ ناقابل قبول ہے، حکمران اشیائے خوردونوش، پیٹرول، بجلی ، دوائی. کے نرخوں میں فوری کمی کی جائے۔