عدم اعتماد اپوزیشن کاحق‘ہم بھی پوری طرح تیارہیں‘ اسد قیصر

لاہور: (لیڈر نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم ہر طرح سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم نے کل پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ 2023 تک ہمارے ساتھ رہیں گے۔وہ شکایت کرتے رہتے ہیں کہ انہیں اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابات کا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔ جب الیکشن کا وقت آئے گا تو سب دیکھیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ طلبائ کی وجہ سے اس ملک میں روشنی اور امید کی کرن ہے، ایک استاد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔