اسلام آباد: (لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بالآخر 18 فروری کو فرد جرم عائد ہو جائے گی، باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان تحقیقات میں 14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز ٹریس ہوئیں، حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھے، ان کے نام پر ایک اکاو¿نٹ کھلا اور چار ارب روپے ان کے اکاو¿نٹ سے گزر کر شریف خاندان کے اکاو¿نٹس میں پہنچ گئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے درجنوں دلچسپ اور عجیب و غریب فراڈ شہباز شریف کے کیس کا حصہ ہیں، کیس کو براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
شہبازشریف کیس براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے

















