بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ

لاہور: (لیڈر نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، حکومت نے 5 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔حکومتی پلان کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 2.80 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جس سے صارفین کی جیبوں سے 292 ارب روپے نکلیں گے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جب کہ جولائی میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔