فیصل آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے پھراکٹھے ہوگئے‘جب دیکھوکوئی چیک اپ کیلئے لندن یاامریکاجارہاہے،20سال پہلے دونوں ایک دوسرے کوچورکہتے تھے،زرداری کاپیٹ پھاڑکرپی ٹی آئی نے پیسہ نہیں نکالناتھا،آصف زرداری کون لیگ کی حکومت نے جیل میں ڈالا،یہ چوروں کاٹولہ اکٹھاہواہے انکی کھانسی کاعلاج بھی بیرون ملک ہوتاتھا،کیاکبھی ان چوروں نے عام آدمی کاسوچاکہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے،زرداری کو2 بارتحریک انصاف نے جیل میں نہیں ڈالا،30سال سے حکمرانی کرنےوالے اپناپیٹ بھرتے رہے،سندھ میں پارٹی لیڈرہے جو13سال میں اردوبھی بولنانہیں سیکھا،بارش آتی ہے توپانی آتاہے،آپ نے لوگوں سے پوچھاکیاگزرتی ہے ان پر،آصف زرداری کبھی کسی کوخریدتے ہیں کبھی کسی کو،25 سال پہلے ان دونوں چوروں کیخلاف جدوجہدشروع کی، سیاست میں ان دونوں چوروں کیخلاف جدوجہدکرنے ہی آیاتھا۔
ایک دوسرے کو چورکہنے والے پھراکٹھے ہوگئے‘عمران خان

















