اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کی صدارت میں سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس‘وزیراعظم کابلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ‘وزیراعظم کی عوامی جلسوں کاشیڈول تیارکرنے کی ہدایت،ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کارپربھی مشاورت کی گئی‘اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کواجاگرکرنےکی ہدایت بھی کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے،بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کےساتھ میدان میں اتریں گے،عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سواکوئی بہترآپشن نہیں۔
بلدیاتی انتخابات‘پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے‘ وزیراعظم

















