لاہور:(لیڈرنیوز)سیاسی رابطے تیز ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے چوہدری برادران سے رابطہ کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات میں قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی موجود ہوں گے۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
سیاسی رابطے تیز‘پی پی قیادت کا چودھری برادران سے رابطہ ‘ آج ملاقات

















