لاہورہائی کورٹ‘پب جی کی بندش کے لیے درخواست دائر

لاہور:(لیڈرنیوز) لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جب کہ لاہور میں 14 سالہ لڑکے نے پب جی استعمال کرکے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ PubG کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون نہیں ہے جب کہ انڈیا میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے۔ کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے آن لائن گیم پب پر پابندی لگانے کا فوری حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


#application has been filed in the Lahore High Court for the closure of online game pub G