ثاقب نثارپرتنقید‘مریم ‘خاقان کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)عدالت نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی اپیل خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف مقامی وکیل نے اپیل دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔مقامی وکیل نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار یہ نہیں کہہ سکتے کہ کس عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔


#dismissing the contempt of court appeal filed against PML-N leaders Shahid Khaqan Abbasi and Maryam Nawaz