پشاور’ بنوں کے رہائشیوں کا بجلی‘گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

پشاور:(لیڈرنیوز)پشاور اور بنوں کے رہائشی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پشاور میں کوہاٹ روڈ اور بنوں میں میران شاہ روڈ بلاک کر دی۔گڑھی قمردین کے رہائشی پشاور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب بنوں کے علاقے سوکری کے رہائشی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف 24 گھنٹے سے سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج میں مختلف سکولوں کے طلباءنے بھی شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ بجلی اور گیس فراہم کی جاتی ہے، گھروں میں پانی ختم ہوگیا ہے اور کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


#