ایسی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی‘شیریں رحمان

لاہور:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے روپے کی گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 178 روپے 17 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بکیز پر ذمہ داری ڈال کر خود کو معصوم سمجھ رہی ہے۔ کیا اب بکیز ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ کر رہے ہیں؟ یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟ وزیراعظم کوپہلے ٹی وی سے ڈالر کی قدر کی خبریں ملتیتھےں، ایسی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں روپے کی قدر میں 30.5 فیصد کمی ہوئی ہے، 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اب 178 روپے کا ہے، روپے کی بے قدری اور بے یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں۔


#Sherry Rehman while expressing concern over the falling value of the rupee