کورونامزید3زندگیاں نگل گیا‘294نئے مریض

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس مزید3 افراد کی زندگیاں نگل گیا‘پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد28912 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.294 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ پنجاب میں 444,670، سندھ میں 480,901، خیبرپختونخوا میں 181,247 اور بلوچستان میں33665، گلگت بلتستان میں 10,429، اسلام آباد میں 108,502 اور آزاد کشمیر میں 34,657کیسزرپورٹ ہوئےملک بھر میں اب تک 232,34,148 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41,869 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,255,204 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan