اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے 7 افراد جان کی بازی ہارگئےجس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28870 ہوگئی۔کوروناکے تصدیق شدہ کیسز کی تعدادپاکستان میں 1.29 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 227,788,855 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47,903 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,252,396 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
#Pakistan #Corona in Pakistan
















