لاہور:(لیڈرنیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سری لنکا کی حکومت کے ذریعے متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی وزیراعظم خود کررہے ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے اور وہ دورے پر ہیں۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ سے آج مذاکرات ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، عالمی بینک اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں کو مدعو کیا، افغانستان کے پڑوسیوں سمیت خطے کے حوالے سے تشویش ہے۔ فورم کے قیام میں کامیابی، افغانستان میں پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا، افغان بھائیوں کی مدد کے لیے بھارت سے تعاون کو تیار ہیں۔
#responsible for Sialkot incident will be brought to justice #Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

















