ڈالر نے 176 روپے 40 پیسے کا نیا ریکارڈ بنا دیا

کراچی:(لیڈر نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر نے 176 روپے 40 پیسے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ یاد رہے کہ 12 نومبر کو ڈالر 175.73 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 179 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 175 روپے 4 پیسے پر آگیا اور 174 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔


#Pakistan #dollar set a new record at 176 rupees for 40 paise