اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہےں۔ پنجاب میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید 314 مریض سامنے آئے، لاہور میں ڈینگی کے 219، راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 18 اور ملتان میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا میں مزید 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 492 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
#Pakistan #Dengue #Two more people died of dengue in Punjab

















