الیکشن کمیشن پر الزامات‘فوادچوہدری نے معافی مانگ لی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔ ای سی پی نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی جب کہ ای سی پی نے اعظم سواتی کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔ سندھ اور بلوچستان کے ارکان پر مشتمل دو رکنی الیکشن کمیشن نے نازیبہ کلمات کے خلاف کیس اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کی سماعت کی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری ذاتی طور پر پیش ہوئے اور کہا کہ میں وکیل اور حکومتی ترجمان ہوں، ان کے بہت سے بیانات ذاتی نہیں ہیں، وہ جواب کے چکر میں نہیں پھنسنا چاہتے، استدعا ہے کہ معافی قبول کرکے نوٹس.واپس لیں۔ ای سی پی نے فواد چوہدری سے تحریری معافی مانگ لی اور ریمارکس دیئے کہ اس پر حکم جاری کریں گے۔وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سینیٹ اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ ای سی پی نے ریمارکس دیے کہ سینیٹ کابہانہ بنایا اور جواب جمع نہیں کرایا۔ ای سی پی نے اعظم سواتی کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


#Pakistan #Fawad Chaudhry #Fawad Chaudhry has apologized for using obscene language against the Election Commission