اسلام آباد:(لیڈر نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزارت داخلہ کو تاحال کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی۔ سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گی۔
#NAB #Shahbaz Sharif recommended in the ECL

















