اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت‘چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی‘وزیراعظم عمران خان عدالت کے حکم پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے آئین کی کتاب اٹھالی‘جسٹس گلزار نے کہا کہ یہ آئین کی کتاب ہے اورہرشہری کوسکیورٹی کی ضمانت دیتی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ بہت آسان تھاکہ نوازشریف اورچودھری نثارکیخلاف مقدمہ درج کروادیتے،کیس کے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزیراعظم کو روسٹرم پربلالیا‘چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اتنے سال گزرنے کے بعدبھی مجرموں کاسراغ کیوں نہیں لگایاجاسکا؟وزیراعظم نے کہا سانحہ کے وقت صوبے میں ہماری حکومت تھی،ہرممکن اقدامات اٹھائے،وزیراعظم نے بیان دیا کہ میں تو اس وقت حکومت میں تھا ہی نہیں،‘مرکز میں اس وقت ہماری حکومت نہیں تھی،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ماضی میں جانے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے مستقبل کیلئے کی ااقدامات کیے ہیں؟ آئین پاکستان میں شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،بچوں کے والدین کوانصاف دلانے کیلئے ریاست نے کی ا اقدامات کیے؟وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کوسیاق وسباق کے حوالے سے بتاناچاہتاہوں،جب یہ واقعہ ہواتوفوری پشاورپہنچا،اے پی ایس سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا،عوام شدید صدمہ میں تھی ،عوام دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کے پشت پرکھڑی تھی،مشرف دورمیں مخالفت کی تھی کہ امریکی جنگ میں نہیں کودناچاہیے،ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں،ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا،ججزنے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں ،ہمارے لیے قابل احترام ہیں ،ہمیں آپ کے پالیسی فیصلوں سے کوئی سروکارنہیں،آپ کیس کے معاملہ پربات کریں ،اب توآپ اقتدارمیں ہیں،مجرموں کوکٹہرے میں لانے کیلئے کیاکیا؟میڈیارپورٹس کے مطابق آپ توان لوگوں سے مذاکرات کررہے ہیں؟دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہماری ہے ، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہم ایک بار پھر سرنڈرڈاکیومنٹ سائن کرنے جارہے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ2014 میں ہوا،2019 میں رپورٹ سامنے آئی،20اکتوبرکاہمارا حکم ہے کہ ذمہ داروں کاتعین کرکے کارروائی کریں،وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے والدین کواللہ صبر دے گا،ہم معاوضے کے علاوہ کیاکرسکتے تھے،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ والدین کوازالہ نہیں ،اپنے بچے چاہئے تھے،جن کی ذمہ داری تھی ان کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی،آپ نے کیاکیا؟ مجرمان کومذاکرات کی میز پرلے آئے؟عدالت نے پوچھا کہ وزیراعظم صاحب ! آپ متاثرہ بچوں کے والدین سے ملے؟وزیراعظم نے کہا کہ میں بچوں کے والدین سے کئی بارملاہوں ، چیف جسٹس گلزاراحمدنے ریمارکس دیئے کہ ملک میں اتنابڑاانٹیلی جنس سسٹم ہے،والدین کہتے ہیں پورا سکیورٹی سسٹم کہاں تھا؟وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ حکم کریں ،ہم ایکشن لیں گے،میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ،ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی،ججزنے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت شہدا کے والدین کا مو¿قف بھی سنے،آپ ان کو پرسہ دیں ،ان کی تسلی کرائیں ،شکایات دورکریں،جس کی بھی غفلت ثابت ہواس کیخلاف کارروائی کی جائے،عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کے دستخط سے جمع کرائی جائے،وزیراعظم کی ذمہ داروں ،غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف کارروائی کی یقین دہانی‘جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ تعین کیا جائے کہ کس کی کیاکوتاہی تھی؟سپریم کورٹ کا حکومت کو متاثرین کےساتھ مل کراقدامات اٹھانے کاحکم ‘سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت4 ہفتے تک ملتوی‘سپریم کورٹ نے 4 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
#Pakistan #aps tragedy #supreme court of pakistan

















