اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہیں،انسان کاامتحان تب ہوتاہے جب وہ آزمایاجائے،آزمائش میں ہی مسلمان کاپتہ چلتا ہے،اخلاقیات تباہ ہوجائیں توکرپشن میں اضافہ ہوجاتا ہے،سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے،اخلاقیات تباہ ہونے سے معاشی گراوٹ ہوتی ہے،جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے،پاکستان نے عظیم ملک بنناتھا،پہلے اخلاقیات اورپھرمعیشت گرتی ہے،طاقتورقانون سے بالاترہوتوانصاف نہیں ہوسکتا، حکمرانوں سے برائی شروع ہوتی ہے اورنیچے تک جاتی ہے،پاکستان میں چوری اورکرپشن کوبرانہیں سمجھا جاتا،وہ قوم بہت عظیم ہوتی ہے جس میں خداکاخوف ہو،پاکستان شروع میں ترقی کررہا تھا،بنگلادیش ترقی کی دوڑمیں پاکستان سے آگے نکل گیا۔
#Pakistan #Imran Khan #Destroying morality leads to economic decline

















