ٹی ایل پی سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لایاجائے‘ شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں آکر کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں بتائے، سب کچھ خفیہ ہے اس لیے حکومت بتائے کہ معاہدہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کالعدم تنظیم کا نام کالعدم فہرست سے نکالنے کا جواب مشاورت سے دیں گے۔صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر (ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں آکر بتائے کہ کیا کوئی مذاکرات اور معاہدہ ہوا؟صحافی کے سوال پر کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کی حیثیت ختم کرنے پر آپ کیا کہیں گے؟ شہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاری کریں گے۔


#Shahbaz Sharif #Opposition leader #TLP to bring the agreement in Parliament