امریکی نیوز چینل پر فحش ویڈیو اچانک وائرل ہو گئی

نیویارک:(لیڈر نیوز)امریکی نیوز چینل پر موسم کی رپورٹنگ کے دوران ایک فحش ویڈیو اچانک وائرل ہو گئی۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ اتوار 17 اکتوبر کو شام 6 بجے پیش آیا جب ناظرین نے مقامی چینل پر خبر دیکھنے کے بجائے 13 سیکنڈ کی فحش ویڈیو دیکھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون اینکر ٹی وی سکرین پر چلنے والی فحش ویڈیوز سے بے خبر رہیں اور خبریں پڑھتے ہوئے موسم بتانے میں مصروف رہیں۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے کہا: "ہمیں متعدد شہریوں کی جانب سے فحش ویڈیوز چلائے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لوگوں کو کال کے ذریعے اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔"اس حوالے سے چینل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیو غلطی سے چلائی گئی جسے چند سیکنڈ بعد دریافت کیا گیا۔چینل مینجمنٹ نے اس واقعے پر معذرت بھی کی اور یقین دہانی کرائی کہ غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔


#American news channel, a pornographic video suddenly went viral #