کراچی:(لیڈرنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر ہماری کرکٹ کی معیشت اچھی تو اور ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں یہاں سے واپس نہیں جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر دن کے کاروبار کا آغاز کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اسٹیڈیم اور کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کاروباری برادری ہمیں بتائے کہ ہم کیسے اوپر جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے۔ اس وقت ہماری کرکٹ آئی سی سی کی فنڈنگ پر چلتی ہے اور ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کا حصہ کم ہے ، اس لیے ڈومیسٹک کرکٹ آئی سی سی پر منحصر ہے۔رمیز راجہ نے کہا ، "میں چاہتا ہوں کہ آپ کرکٹ کی معیشت کی ترقی میں حصہ لیں۔ ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کرکٹ نے بہت آگے نکلنا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنی واپسی سے دو چیزیں سیکھی ہیں۔ اگرآپ کی ٹیم نمبرون ہے تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی ، اگرکرکٹ کی معیشت اچھی ہو ، ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں ، کوشش ہے کہ بہترین ٹیم میدان میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پچز اور نچلی سطح کی کرکٹ بہت خراب حالت میں ہے۔ آہستہ آہستہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔ جب تک میں وہاں ہوں ہم صرف کرکٹ کے بارے میں بات کریں گے۔
#if our cricket economy is good and the team is number one, the teams will not return from here #Rameez Raja



















