کراچی:(لیڈرنیوز)سندھ ہائیکورٹ نے مرادعلی شاہ کیخلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے حلیم عادل اورمرادعلی شاہ کے اختلافات کوسیاسی معاملہ قراردےدیا‘درخواست میں جائزہ لینابھی ضروری ہے کہ پٹیشنرکے کیامقاصدہیں؟حلیم عادل شیخ مرادعلی شاہ کے سیاسی مخالف ہیں،عدالت کی آبزرویشن‘اندازہ ہوتا ہے درخواست ذاتی سیاسی مقاصد پردائر کی گئی،اس درخواست کامفادعامہ سے کوئی تعلق نہیں، یہ نہیں بتایاگیامرادعلی شاہ کے کاغذات نامزدگی کوچیلنج کیوں نہیں کیا؟غلط معلومات جمع کرانے سے ہمیشہ کیلئے نااہل قرارنہیں دیاجاسکتا،اس حوالے سے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے،عدالتی فیصلوں کی روشنی میں کریمنل کارروائی کاکوئی جوازنہیں۔
#High Court declares differences between Haleem Adil and Murad Ali Shah to be political issues #petition was filed for personal political purposes

















