کراچی:(لیڈر نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار‘ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی جانب سے مرادعلی شاہ کی نااہلی کیلئے درخواست سند ھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ایک سمری فیصلے میں درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ صادق اور امین نہیں رہے۔ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن سے اپنی دوہری شہریت چھپا رکھی تھی۔
#disqualification of Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, declaring it inadmissible #Sindh High Court

















