اسلام آباد: (لیڈر نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع قانون کے مطابق نہیں کی جا سکتی۔ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے حکومت قانون میں تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کے بعد نیب کو چیئرمین لگتا ہے۔ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی ، کیا چیئرمین نیب کو تحقیقات کے لیے مزید 4 سال درکار ہیں ، اپوزیشن ارکان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
#chairman NAB's tenure cannot be extended #Shahid Khaqan Abbasi

















