لندن:(لیڈر نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کیے گئے تھے۔ شہباز اور سلیمان کے بینک اکاو¿نٹس اعلیٰ سطح کی تحقیقات سے مشروط تھے۔ پاکستان کی برطانوی حکومت کی جانب سے کرپشن سے پیسے کی وصولی کی درخواست کے بعد اکاو¿نٹس منجمد کر دیے گئے۔برٹش نیشنل کرائم ایجنسی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاو¿نٹس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاو¿نٹس میں منی لانڈرنگ ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کو دیکھا گیا۔برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان ، نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شریف خاندان کے اکاو¿نٹس کی چھان بین کی گئی۔عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں سے بری کر دیا اور منجمد اکاو¿نٹس کی بحالی کا حکم بھی دیا۔
#Shahbaz Sharif and his family were acquitted by a British court on money laundering charges

















