عالمی برادری افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے ‘شاہ محمود قریشی

نیویارک:(لیڈر نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی امید ہے ، عالمی برادری افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ پرامن افغانستان پورے خطے میں فوائد اور استحکام لائے گا۔وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے پریس نمائندوں نے استقبال کیا جس میں شاہ محمود قریشی نے عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانیوں نے گزشتہ چار دہائیوں میں جنگ کا سامنا کیا ہے ، چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں ، پاکستان افغانستان کی کشیدہ صورتحال سے زیادہ متاثر ہوگا ، پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں مدد کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع حکومت چاہتا ہے ، طالبان رہنماو¿ں کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں ، بھارت امن کی طرف ایک قدم اٹھائے ، ہم دو قدم اٹھائیں گے ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ یہ سچ ہے کہ اگر بھارت امن چاہتا ہے تو اسے کشمیریوں پر جاری مظالم کو روکنا چاہیے۔ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔


#international community should not leave the Afghans alone #Shah Mehmood QureshiShah Mehmood Qureshi explained Pakistan's position on world affairs