انتخابی اصلاحات کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ حکومت

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات،ای وی ایم،آئی ووٹنگ میں آگے بڑھ رہی ہے،انتخابی اصلاحات کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن عمران خان نہیں،عبوری حکومت کرائےگی،چکوال الیکشن میں ای وی ایم کاآزمائشی استعمال کیاگیا،72ممالک میں ای وی ایم استعمال ہوئی،بھارت،بنگلادیش میں بھی ووٹنگ مشین استعمال ہوئی،قانون بننے کے بعدکوئی ادارہ اس سے انکارنہیں کرسکتا،ایف بی آرمیں ریفارمزسے بہترٹیکس اکٹھاہورہاہے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکیخلاف منی لانڈرنگ سمیت متعددکیس چل رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنرکے حوالے سے بہت سی باتیں صیغہ رازمیں ہیں،آپ کاتقررکس طرح کیاگیاوہ رازپردے میں ہیں،الیکشن کمیشن کوآزادادارہ بنائیں گے،الیکشن کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپ کاتقررنہ کرتے،الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہاہے،کیاآپ بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے محروم رکھیں گے؟کس کے کہنے پرآپ اتنے عظیم ادارے کوتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں؟


#trying to make electoral reforms controversial #Dr. Babar Awan #EVM was used experimentally in Chakwal elections #Election Commission is speaking the language of the opposition #Azam Swati