اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سابق وزیراعظم اور رہنماءن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کواحساس ہوگیا دھاندلی کے بغیرانتخابات نہیں جیت سکتے،وزیراعظم ،وزرا آئین پڑھ لیں ، الیکشن کمیشن کاکردارواضح ہے،الیکشن کی چوری آئینی مسئلہ ہے،الیکشن کمیشن کوڈراکرآئین سے متصادم قوانین لارہے ہیں ،جب تک الیکشن چوری ہوتے رہیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،حکومت الیکشن کومتنازعہ بناچکی ہے،عوام کی رائے کااحترام کیاجائے توکوئی مسئلہ نہیں،انتخابی اصلاحات کے نام پرالٹے سیدھے قانون بنائے جاتے ہیں،حکومت کی کوشش ہے الیکشن کمیشن پردباو¿ ڈالے،ووٹ کوعزت نہیں دیں گے توملک پستی کی جانب جائےگا،حکومت ملک میں متنازعہ الیکشن چاہتی ہے،آج الیکشن کمیشن پرحملہ ہوا،کل سپریم کورٹ پربھی ہوسکتاہے،پہلے صرف اپوزیشن پرحکومتی حملے ہواکرتے تھے،اقتدارمیں طول کیلئے یہ کسی بھی ادارے پراثراندازہوسکتے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ وزرانے بیان دیا کہ الیکشن کمیشن کوآگ لگادیں گے،الیکشن کمیشن کوآگ لگانے کابیان نہایت خطرناک ہے، انتظامیہ بے توقیر ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن کوبے توقیر کیاجارہاہے،الیکشن کمیشن کوجلانے کابیان ہٹلرکے شاگردوں کابیان ہے،بدترین ادارہ جاتی انارکی قائم کی جارہی ہے،حکومتی چیخیں بتارہی ہیں اس جن کی جان ای وی ایم میں ہے،حکومتی جن کی جان ای وی ایم میں ہے،ای وی ایم کیساتھ ووٹ کی شفافیت کویقینی نہیں بنایاجاسکتا،اپوزیشن حکومتی عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دے گی،ووٹنگ مشین حکومت نہیں،الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے۔
#government has realized that it cannot win elections without rigging #Shahid Khaqan Abbasi #leadernews #statement of setting fire to the Election Commission is very dangerous #Ahsan Iqbal

















