فیصل آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے بیان پربہت افسوس ہوا،فضل الرحمان نے اپنی ناکامیوں کوکسی اورکے سرتھوپنے کی کوشش کی، مولانافضل الرحمان نے خردبردکی اس پرمعافی مانگی؟فضل الرحمان کاکوئی کام مولاناوالانہیں،فضل الرحمان نے دبئی میں فلیٹ لیا،کیااس پرمعافی مانگی؟فضل الرحمان نے خیبرپختونخوامیں جوزمینیں لیں،کیااس پرمعافی مانگی؟فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگِل کا کہناتھا کہ 6ستمبرکوپاکستان کے جوانوں نے دشمن کوناکوں چنے چبوائے،بہادرسپوتوں نے ملک دشمنوں سے جنگ لڑی،پاک فوج نے اسلحہ اورتعدادمیں کمی کے باوجوددشمن کوپسپاکیا،ستمبرشروع ہوتے ہی پوری قوم اپنے شہداکی قربانیوں کویادکرتی ہے، پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،1965 کی جنگ میں ہماری افواج نے بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔
#Fazlur Rehman tried to blame his failures on someone else #Shahbaz Gill #leadernews #Fazlur Rehman took a flat in Dubai, did he apologize for it?

















