اسلام آباد:(لیڈرنیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی فکرحریت کی شمع آزادی کے حصول تک روشن رہے گی، کشمیری اور پاکستانی ان کی امانت کو آگے لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی رحلت کشمیریوں اور پاکستانی عوام پر آسمانی بجلی بن کر گری۔ یہ شمع اس وقت تک روشن رہے گی جب تک کشمیری عوام آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں اور پاکستانی عوام سے محبت میں گزاری ، انہوں نے ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ، کشمیر کی آزادی کا سفر جو 1947 میں شروع ہوا تھا اب بھی جاری ہے۔
#Syed Ali Gilani's thoughts will remain bright till the candle of Hurriyat achieves independence #Fawad Chaudhry #leadernews #Syed Ali Gilani that Syed Ali Gilani's demise has become a lightning strike on Kashmiri and Pakistani people

















