اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میںایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔میڈیا کے مطابق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں بجلی کے یونٹ بند نہیں ہوں گے۔ ایٹمی بجلی گھروں کے عہدیداروں نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔ باتیں بہت ہو رہی ہیں لیکن کچھ خاص نہیں ہو رہا۔ ہمارے خدشات دور کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ان پاور پلانٹس کے لیے بھی ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے جو بند ہیں۔ بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں کی جائے گی۔ آپ پہلے ہمیں مطمئن کریں پھر فیصلہ کریں۔سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایا کہ فرنس آئل اور ڈیزل پر بجلی پیدا کی گئی ، پاور پلانٹس کو کم ایل این جی دی گئی ، بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے ، این پی سی سی اور سی سی پی اے کو اتھارٹی کو مطمئن کرنا پڑے گا۔ ایل این جی کی عالمی قیمت میں اضافے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1.37 ارب روپے ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرے گی۔
#NEPRA has recommended an increase in the price of electricity #leadernews #Central Power Purchase Agency #monthly fuel adjustment

















