راولپنڈی میٹروسکینڈل‘شہبازشریف 24اگست کو نیب طلب

راولپنڈی:(لیڈر نیوز) راولپنڈی میٹرو سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا،نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے ، احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو ٹھیکہ دینے کے لیے شہباز شریف کو طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے مطابق ٹھیکہ احسن اقبال کو دیا گیا کیونکہ شہباز شریف نے ایسا کہا۔ ٹھیکہ دینے کے حوالے سے آر ڈی اے فائل میں کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ فائل میں صرف ایک بات لکھی گئی ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا ہے جبکہ کنٹریکٹ دیتے ہوئے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام بھی ہے۔


#Rawalpindi Metro scandal #NAB summons opposition leader Shahbaz Sharif #leadernews #allegation of violating the PAPRA rules