لاہور:(لیڈرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور تمام تر توانائیاں نیشنل ایکشن پلان پر مرکوز ہونی چاہئیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔داخلی سلامتی کے مسائل زیادہ سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام تر توانائیاں نیشنل ایکشن پلان پر مرکوز کی جائیں۔ یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کافی وشافی نسخہ ہے۔
#Quetta blast #leader news #Shahbaz Sharif #security issues #National Action Plan

















