ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 950 روپے کا اضافہ

لاہور:(لیڈرنیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے ، قیمت فی اونس ایک ہزار 822 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو پچاس روپے کا اضافہلاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ ، حیدرآباد ، گوجرانوالہ ، سکھر ، راولپنڈی اور دیگر مقامات پر دیکھا گیا۔سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 10ہزار500 روپے ہوگئیاس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر815 روپے اضافے سے 94ہزار736 روپے ہوگئی ہے۔دوسری طرف ، چاندی کی قیمت بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔


#gold price #leader news #international market #global market #Lahore #Karachi #Islamabad #Peshawar