نیویارک: (لیڈرنیوز)امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو100ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔میئرنیویارک نے حکومت کی جانب سے ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کورونا کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد گارثابت ہوگا۔میئرنیویارک کا ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسین لگوانا سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بڑی وجہ اس اعلان کی امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔
#vaccinate and get 100 dollar #New York City #leader news #mayor of New York #foreign media #Delta variant



















