اسلام آباد:(روزنامہ لیڈر)گزشتہ برس کے مقابلے میںمالی سال2021میں پاکستان نے چونتیس فیصد اضافی غیر ملکی قرضہ لیا جو14ارب30کروڑ ڈالر بنتا ہے۔ مالی سال 2020-21 کے عرصہ میں حکومت نے14 ارب28کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا جبکہ قرض کا حجم گزشتہ مالی سال میں10ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر تھا۔بجٹ 2020-21 میں بیرونی قرض کا ہدف 12ارب23کروڑ تیس لاکھ تھا جس میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق8ارب بیس کروڑ ڈالر اس میں سے دو طرفہ قرض دہندگان کے ذریعے محفوظ بنایا گیا جبکہ سعودی عرب سے حاصل کیاگیا ایک ارب ڈالر کا قرض ایک سال کے دوران پورا نہیں ہوسکا۔ چین سے قرضہ حاصل کرکے اس خلا کو پورا کیا گیا۔
#Pakistan's foreign debt #leader tv hd #leader news #financial year #Pakistan

















