وزیر اعظم کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے اندرون سندھ میں ہونگے اور بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ان میں شامل ہونا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے عید کے بعد ایک اور اجلاس طلب کیا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اسی اجلاس میں سندھ کی مشاورتی کمیٹی کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد وفاقی منصوبوں پر عمل درآمد میں رکاوٹوں کے بارے میں بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ مبینہ بدعنوانی میں ملوث بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی یا سیاسی آلہ کار بننے پر مشاورت کی جائے گی۔


#political rallies in Sindh #Prime Minister Imran Khan #leader news #leader tv hd #big personalities will join the PTI #anti-PPP political forces