جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، مریم نواز

حویلی:(لیڈرنیوز) نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس کوپاکستان میں غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے. مریم نواز نےآزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا مقدمہ لڑا، آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ نواز شریفلڑیں گے، سلیکٹڈ کی طرح ہمکشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔نائب صدرن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری پیسے خرچ کرنے کے باوجود باغ میں عمران خان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا، عمران خان کے جلسہ میں نہ جا کرباغ والوں نے انہیں مسترد کر دیا، نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں، جس نے رشوت دی وہ آج عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، باغ میں پی ٹی آئی امیدوار تنویرالیاس نے2016میں نوازشریف سے50 کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی،


#Maryam Nawaz #leader news #leader tv hd #election rally #Azad Kashmir