وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے چیئرمین سینٹ کی ملاقات

لاہور:(لیڈ نیوز) چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی پنجاب سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق سنجرانی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں متحد ہیں ، ہمارے دکھ مشترک ہیں ، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، اگر پنجاب کے ساتھ ساتھ دوسرے صوبے بھی ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے اقدامات کیے تھے ، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں اور وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔


#Chairman Senate #Punjab Chief Minister #leader tv hd #leader news #units of Pakistan