جھوٹ بریگیڈ کی حکومت رخصت ہونیوالی ہے‘ احسن اقبال

اسلام آباد: احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی سچے طور پر پیش کیے جارہے ہیں ، جھوٹ بریگیڈ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے ، اب یہ آر ٹی ایس سے الیکشن چرانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے ، مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کاچولہا بج رہا ہے ، 95 فیصد عوام کی حالت خراب ہے ، یہ صرف امیروں کی حکومت ہے ، کاریں اور کاروبار چل رہے ہیں جبکہ غریبوں کا چولہا بجھ چکا ، آج امیر بڑے بڑے ہوٹلوں سے کھا رہے ہیں ، غریب بچوں کو مزدوری کرانے پر مجبور ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جو پاکستان بنایا ہے وہ 5فیصد اشرافیہ کا پاکستان ہے ، 5٪ طبقہ اشرافیہ کے بڑے کاروباروں کی 95فیصد لوگوں کی زندگی کی ترجمانی نہیں کی جاسکتی ، اگر بجلی کا بل عام آدمی کے گھر آتا ہے۔ تو صف ماتم بچھ جاتاہے۔


#Ahsan Iqbal #leader news #RTS #Pakistan #PML-N